پولیس ، جرائم میں کمی کا دعویٰ

لاہور میں 50ہزار کم مقدمات کا اندراج، رواں سال 2لاکھ91ہزار700مقدمے درج ہوئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم میں کمی،50ہزار کم مقدمات درج ہوئیں لاہور میں رواں سال 2لاکھ91ہزار700مقدمات درج ہوئے، لاہور میں گزشتہ سال3لاکھ51ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے گزشتہ سال پنجاب میں 10لاکھ 10ہزار مقدمات درج ہوئے تھے ،رواں سال10لاکھ67ہزارمقدمات کا اندراج کروایا گیا۔پنجاب میں گزشتہ سال کی نسبت56ہزارسیزائدمقدمات درج ہوئے،سنگین کرائم کیکیسز میں کمی لانے میں پولیس خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔صوبہ میں رواں سال ڈکیتی رابری کے دوران قتل کے 233 واقعات ہوئے،گینگ ریپ کے1262واقعات کے مقدمات تھانوں میں درج کروائے گئے۔کم عمربچوں کیساتھ ریپ وزیادتی کے3880کیسز رپورٹ ہوئے،کم عمربچوں کیاغواکے2931مقدمات درج ہوئے،اغوا برائے تاوان کے85 ،اندھے قتل کے504کی ایف آئی آرزکا اندراج کروایا گیا،50لاکھ یا اس سے زائدکی 161وارداتیں رپورٹ ہوئی۔