وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، اور اس سلسلے میں کسان کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے جس کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل خریدنے میں آسانی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو بلا سود قرضے، گرین ٹریکٹرز اور شمسی توانائی پر زرعی ٹیوب ویلز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مریم نواز نے لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرز کو ویکسین، لاج اور چارہ مہیا کرنے کی بات بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب زراعت، مویشی بانی اور دیہی معیشت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔