سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ میں حزب اللّٰہ پر پابندی کی قرارداد منظور

سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ میں حزب اللّٰہ پر پابندی کی قرارداد منظور

سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے حزب اللّٰہ پر پابندی کی قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اس قرارداد کے حق میں 126 ووٹ اور مخالفت میں 20 ووٹ پڑے۔یہ فیصلہ سوئس پارلیمنٹ کے گزشتہ ہفتے حماس پر بھی پابندی کی منظوری دینے کے بعد آیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی اس قانونی کارروائی نے دونوں گروپوں کے خلاف سخت اقدامات کی جانب ایک اور قدم اٹھایا ہے۔