ڈکیتی 66، راہزنی 11ہزار 732، جھپٹا مارنے کی 8ہزار 421، نقب زنی کی 4ہزار 237، 98ہزار 283وارداتیں رپورٹ ہوئیں
شہریوں کو 2 ارب سے زائد کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا‘پولیس ٹیمیں وارداتیں کرنے والوں کا سراغ لگانے میں ناکام
لاہور(کاشف بٹ)رواں سال کے لاہوریوں پر بھاری رہا ، گیارہ ماہ پندہ روز میں ڈکیتی ، راہزنی ، جھپٹا، نقب زنی اور متفرق چوری کی 1لاکھ 22ہزار 739وارداتوں میں اربوں روپوں کا نقصان جبکہ ریکوری نہ ہونے کے برار رہی ، پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے گیارہ ماہ پندرہ روز میں ڈکیتی کی 66، راہزنی کی 11ہزار 732وارداتیں، جھپٹا مارنے کی 8ہزار 421، نقب زنی کی 4ہزار 237، 98ہزار 283وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہریوں کو تقریبا دو ارب سے زائد مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا جبکہ آپریشن ونگ ، انویسٹی گیشن ونگ اور او سی یو کی ٹیمیں شہریوں سے ہونے والی متعدد وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ریکوری کے لیے افسروں اور تفتیشی افسروںکے دفاتروں کے چکر لگا کر تھک گئے مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے