ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں، 2 ڈکیت گرفتار

 شناخت علی سلیم اور مدثر کے نام سے ہوئی،ملزم لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے تھے
 لاہور (کرائم رپورٹر )شہر میں ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکووں نے گزشتہ ماہ ایک دن میں ریکارڈ 10 وارداتیں بھی کیں، ڈاکو موٹر سائیکل چوری کرکے ڈکیتی کی واردات میں استعمال کرتے تھے۔ڈاکووں کی مسلسل وارداتوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز سامنے آئیں، جس پرجوہر ٹاون پولیس نے انہیں   گڑھی شاہو سے  گرفتار کیا۔ملزم لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے تھے، موٹر سائیکل چوری کرکے واردات کرتے اور کسی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتے ۔ڈاکووں کی شناخت علی سلیم اور مدثر کے نام سے ہوئی۔