سب انسپکٹر ز ترقی، 8 ماہ کی تاخیر سے اجلاس آج

انسپکٹر کی 250خالی سیٹوں پر میرٹ پر پورا اترنے والوں کوترقیاں دی جائینگی،ایڈیشنل آئی جی اجلاس کی سربراہی کرینگے
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کیلئے 8 ماہ بعد اچھی خبر، آئی جی نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کی ترقی کیلئے اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا۔نئے آئی جی کی تعیناتی سے ابتک ترقیاتی کمیٹی کااجلاس 8 ماہ سے تاخیر کا شکار تھا۔انسپکٹر رینک پر ترقی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں ہوگا۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ٹوہیڈ کوارٹر،اے آئی جی ڈسپلن اور محکمہ سروسزکے افسر کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ انسپکٹر کی 250خالی سیٹوں پر میرٹ پر پورا اترنے والوں کوترقیاں دی جائیں گی۔6سو سے زائد سب انسپکٹرترقیوں کیلئے زیر غور آئیں گے۔کاغذات صرف اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی جانب سے بھجوائے گئے قبول ہونگے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون نے ترقی کیلئیتمام ریجنز سے سب انسپکٹرز کے کوائف لئے مانگ لئے۔