ایران رواں سال 20 لاکھ افغان شہری واپس بھیجے گا: وزیر داخلہ اسکندر مومنی

ایران رواں سال 20 لاکھ افغان شہری واپس بھیجے گا: وزیر داخلہ اسکندر مومنی

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے بتایا ہے کہ ایران میں موجود 60 لاکھ سے زائد افغان شہریوں میں سے رواں برس کے آخر تک کم از کم 20 لاکھ افغان اپنے وطن واپس جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز سے اب تک تقریباً 1.2 ملین غیر قانونی افغان رضاکارانہ طور پر ایران چھوڑ چکے ہیں۔اسکندر مومنی نے زور دیا کہ یہ کارروائی اینٹی امیگریشن نہیں بلکہ غیر ملکی شہریوں کے حوالے سے قانونی ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق، واپسی کے دوران انسانی وقار کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور نیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن اس عمل کی نگرانی کرے گی۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ ایران سے ملک بدر کیے گئے 70 فیصد افغان شہری زبردستی افغانستان واپس بھیجے گئے۔ ایرانی وزیر داخلہ آج دوغارون بارڈر کا دورہ بھی کریں گے تاکہ ملک بدری کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیں۔گذشتہ سال مارچ میں ایرانی حکومت نے غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے لیے ڈیڈ لائن کا اعلان کیا تھا، تاہم اسرائیل-ایران جنگ کے بعد اس عمل میں تیزی آئی ہے۔