کراچی پلی کے قریب عرفان نے نامعلوم وجوہات پرموت کوگلے لگالیا،شادی شدہ خاتون نے پھندالے لیا
لاہور،نوشہرو فیروز(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقہ کراچی پلی کے قریب 29 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ترجمان ایدھی فائونڈیشن کے مطابق عرفان نے نامعلوم وجوہات پر تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ،پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضا کاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ نوشہرو فیروز سندھ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون نے زندگی کا چراغ گل کرلیا۔ابڑاں پولیس تھانہ کی حدود مری کالونی میں ذکیہ زوجہ گل فراز نے گھریلو جھگڑیپرگلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ورثا نے ایس ایچ او ابڑاں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے رشوت طلبی کا الزام عائد کیا۔خاتون کے والد علی نواز سولنگی کے مطابق انکا داماد پاک فوج میں سیالکوٹ ڈیوٹی پر ہے، بیٹی نے گھریلو ناراضگی پر خودکشی کی۔