سیاہ شیشوں والی گاڑی روک کر ملزموں سے 2 رائفلیں اور گولیاں برآمد
لاہور ( کرائم رپورٹر) ملک بھر میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سگیاں پل پر پولیس ناکہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت ادریس اور حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران دو رائفلیں، میگزین اور گولیاں برآمد کیں۔ دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ منتقل کر دیا گیا۔ایس پی موبائلز ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، شہریوں کی حفاظت کے لیے بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔