اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر ایران کے چار روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔رانا تنویر کی ایرانی وزیر زراعت سے سرکاری سطح پر ملاقات ہوگی، ملاقات میں زرعی تعاون کے نئے اقدامات زیر غور آئیں گے، ڈیری پراسیسنگ، لائیو سٹاک اور گرین ہاس صنعتوں کے دورے سے عملی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مشترکہ کمیٹی برائے زرعی تعاون کے اجلاس میں دونوں ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایران کے ساتھ تکنیکی اور تحقیقی اشتراک بڑھایا جائے گا۔