وفد کے ہمراہ جیل میں موجود بچوں کے ٹیکنیکل سیکشنز کا معائنہ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سونیا عاشر نے کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ظہیر احمد ورک نے خوش آمدید کہا اور تمام امور پر بریفنگ دی ڈاکٹر مجید ایبل کے ہمراہ بچوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیاایسٹر کی خوشیوں میں کے حوالے سے بچوں میں تحائف تقسیم کئے سونیا عاشر نے وفد کے ہمراہ جیل میں موجود بچوں کے ٹیکنیکل سیکشنز کا معائنہ کیاسونیا عاشر کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود سے متعلقہ امور پر گفتگو کی جیل حکام کی جانب سے سونیا عاشر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی سونیا عاشر نے تمام انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انکو تسلی بخش قرار دیاسونیا عاشر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایسٹر کی خوشیوں منانے بچوں کے پاس آئے ہیں جیل میں موجود تمام بچوں کی تعلیم و تربیت کو یقینی بنائیں گے۔انسانی حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ریورنڈ ڈاکٹر ڈاکٹر مجید ایبل کے مطابق کیمپ جیل میں بچوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی۔سب کو مل کر ان بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے کام کرنا ہوگابچوں کی بہترین تربیت کرکے پاکستان کاستقبل سنوارنا ہوگاجیل میں قید بچوں میں احساس محرومی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔