اسرائیل کی رہائشی علاقوں پر بمباری اجتماعی نسل کشی ہے،حماس

 اسرائیل کو بچوں، خواتین اور شہریوں کے قتل عام کی قیمت چکانی پڑے گی
 عالمی برادری شرمناک طور پر بے بس ، احتساب کی کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آتی
 غزہ( اے ایف بی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے قابض اسرائیل کے فوجی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ شہر پر وحشیانہ اور مسلسل بمباری، رہائشی محلوں کو نشانہ بنانا، بلند و بالا عمارتوں کو زمین بوس کرنا اور شہریوں کو جبراً بے گھر کرنا کھلی نسلی تطہیر اور مکمل طور پر اجتماعی نسل کشی ہے۔حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سب جرائم ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب عالمی برادری شرمناک طور پر مفلوج اور بے بس ہے اور مجرموں کو روکنے یا ان کا احتساب کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آتی۔ قابض اسرائیل کا یہ وہم کہ قتل عام، بھوک اور تباہی کے ذریعے فلسطینی عوام کو جھکایا جا سکتا ہے گزشتہ دو برس کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوگا