20سال قبل 200 ، اب صرف 100 ٹرینیں چلتی ہیں: سیکرٹری ریلوے

فنانشل اور  پرانے انفراسٹرکچر کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے‘ہ ریونیو نہیں بناپاتے جو نجی شخص کرلیتا ہے
20 سال میں ریلوے بند ہو جائے گی‘کراچی سے ایکسپورٹ ٹرینیں چلا رہے ہیں:قائمہ کمیٹی کو بریفگ
اسلام آباد(آئی این پی)سیکرٹری ریلوے  نے کہا ہے 20 سال قبل ریلوے 200 ٹرینیں چلاتی تھی اور اب صرف 100 ٹرینیں چلتی ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے  کے اجلاس کے دوران سیکرٹری ریلوے نے  بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان ریلوے کا 20  سال میں آپریشن بہت زیادہ کم ہوا ہے، 20 سال قبل ریلوے 200 ٹرینیں چلاتی تھی اور اب صرف 100ٹرینیں چلتی ہیں۔سیکرٹری ریلوے  کے مطابق  فنانشل اور  پرانے انفرااسٹرکچر کی  بری حالت کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے،  ہم وہ ریونیو نہیں بناپاتے جو نجی شخص کرلیتا ہے،کراچی سے 8 سے 9 ایکسپورٹ ٹرینیں چلارہے ہیں  جب کہ لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں فریٹ ٹرینیں لیکرجارہے ہیں۔اس موقع پر ناصر بٹ   نے کہا  20 سال میں ریلوے بند ہو جائے گی۔کامل علی آغا نے سوال کیا  ریلوے آئوٹ  سورس کیوں کی جارہی ہے ،جب پہلی ہی ٹرین عدالت میں چلی گئی۔روبینہ خالد نے کہا کہ  ٹرین کو آئوٹ سورس کرنا سمجھ نہیں آتا، جاپان نے ٹرین کو آئوٹ سورس نہیں کیا ۔