دیوالی پر دو نہیں 3 چھٹیاں

دیوالی پر دو نہیں 3 چھٹیاں

سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے سلسلے میں بیس اور اکیس اکتوبر کو دو روز کی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ تعطیلات سرکاری، نیم سرکاری اور دیگر اداروں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، اسکولز، کالجز، جامعات اور بلدیاتی اداروں میں بھی ہندو برادری کے ملازمین دو دن کی چھٹی کریں گے تاکہ وہ اپنے تہوار کو اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں۔یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو ہفتہ وار سرکاری چھٹی ہے، اس طرح یہ تعطیلات 19 سے 21 اکتوبر تک جاری رہیں گی، یعنی تین دن کی چھٹیاں۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈی نیشن نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ابھی تک یہ تعطیلات صرف سندھ حکومت کی طرف سے اعلان کی گئی ہیں، لیکن امکان ہے کہ آج یا کل دیگر صوبوں اور وفاقی سطح پر بھی دیوالی کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا تاکہ ہندو برادری بھرپور انداز میں اپنے مذہبی تہوار کو منا سکے۔