حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی اور نظم و نسق کے پیشِ نظر 40 کے قریب مساجد کو عارضی طور پر محکمہ اوقاف کے انتظام میں دے دیا ہے۔
محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق ان مساجد میں محکمہ اوقاف کے امام پنجگانہ نمازیں پڑھائیں گے، جبکہ کئی مساجد میں نمازِ جمعہ کی امامت بھی اوقاف کے مقرر کردہ خطیب انجام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن مقامات پر حالات حساس ہیں یا انتظامی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، وہاں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔محکمہ اوقاف نے واضح کیا ہے کہ مساجد کو عارضی طور پر اپنے انتظام میں لیا گیا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد انہیں دوبارہ متعلقہ انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔