9360عادی مجرمان پکڑے گئے: سی سی پی او کا جاری کردہ بیان
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کی جانب سے اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے رواں سال میں 25799اشتہاری اور9360عادی مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے یہ بات سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں پولیس کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں سے مقدمات کو نمٹانے میں مددملے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ہوٹل آئی، ٹریول آئی اوراندراجِ کرایہ داری سمیت دیگر موبائل ایپلی کیشنز سے اشتہاری مجرمان کو ٹریس کرنے میں مدد ملی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متواتر نظر رکھی جارہی ہے۔