پاکستان نے بنگلا دیش کو ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان نے بنگلا دیش کو ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان نے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے شکست دے دی۔

 اس مقابلے میں، پاکستان کے پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کی اور کل 6 گول اسکور کیے۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا میں تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ رہا، جس میں پاکستان نے سیریز 3-0 سے جیت لی۔پاکستان کی طرف سے عبدالرحمٰن نے دو گول کیے، جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک گول اسکور کیا۔ دوسری جانب، بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے ایک ایک گول کیا۔ محمد سفیان خان کو اس میچ میں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔