نابینا افراد کا مطالبات منظوری تک احتجاج کااعلان

انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور متوقع 
لاہور(خصوصی رپورٹ ) نابینا افراد نیمطالبات تسلیم نہ ہونے پراعلان کیا ہے کہ بات چیت کی کامیابی تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔مال روڈ چیئرنگ کراس پر جاری دھرنے کے باعث ٹریفک کو مشکلات کا سامنا تھا، تاہم نابینا افراد کی جانب سے ہفتہ وار تعطیل کے پیشِ نظر ایک جانب سے سڑک کھول دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔انتظامیہ کی طرف سے بے روزگار نابینا افراد کو 12 ہزار روپے مالی امداد دینے کی پیشکش کی گئی ہے، مگر مظاہرین نے اسے محض دعویٰ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔دھرنے میں شامل نابینا افراد نے چیئرنگ کراس کو ہی کھیل کے میدان میں تبدیل کر لیا، کچھ افراد کرکٹ جبکہ دیگر روایتی کھیلوں سے وقت گزار رہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف وعدوں اور وقتی امداد کی ضرورت نہیں، ہمارا مطالبہ روزگار کا مستقل حل ہے۔ جب تک راستہ نہیں نکلتا دھرنا جاری رہے گا۔انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور متوقع ہے، مگر تاحال پیشرفت نہ ہو سکی۔