چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ غازی آباد کی حدود میں محنت کش کا بیٹا اغوا کرلیاگیا۔چک نمبر 172 نائن ایل سے اسماعیل کا 18 سالہ بیٹا عثمان شام چار بجے گھر سے باہر نکلا تو نا معلوم ملزم کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ غازی آباد نے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی۔