تحریک پاکستان کے بانی رہنما چودھری رحمت علی کا128واں یوم پیدائش منایاگیا

جہانیاں(آن لائن)تحریک پاکستان کے بانی رہنما چوہدری رحمت علی کا128واں یوم پیدائش16نومبراتوار کو منایاگیا یوم ولادت کے سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت سیاسی جماعتوں ،سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین و مقررین نے اس عظیم رہنما کی ملک و ملت کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان نام کے تجویز کنندہ تحریک پاکستان کی اہم شخصیت چوہدری رحمت علی 16نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب (انڈیا) میں پیدا ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنے کیئریر کا آغاز کیاانہوں نے لندن سے قانون اور سیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں ۔ چوہدری رحمت علی نے 1933ء میں گول میز کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نام استعمال کیا ا نہوں نے لندن کے شہر کیمبرج سے اپنا ایک اخبار بھی نکالا جس کا نام بھی پاکستان تھا ۔چوہدری رحمت علی3فروری 1951ء کو انتقال کر گئے تھے انہیں لندن کے شہر کیمبرج میںدفن کیا گیا تھا۔