نائیجیریا میں مشتبہ خودکش حملوں میں 23 ہلاک، 108 زخمی

نائیجیریا میں مشتبہ خودکش حملوں میں 23 ہلاک، 108 زخمی

نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو کے دارالحکومت میدوگوری میں مشتبہ تین خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے مختلف مقامات پر کیے گئے، جن میں ایک مارکیٹ اور ایک پوسٹ آفس کے قریب شامل ہے۔زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔