پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

 کراچی،کوئٹہ(آئی این پی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی گیس 350 روپیمیں فروخت ہونے لگی جبکہ اوگراکاریٹ 219روپے68پیسے فی کلو مقرر ہے۔ اچانک قیمتیں بڑھنے سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو مشکلات کا سامناہے ۔ادھر کوئٹہ میں بھی  ایل پی جی قیمت میں فی کلو میں 70 روپے اضافہ ہوا ہے  اور قیمت 260 سے بڑھ کر 330 روپے ہوگئی