مصطفی عامر کا مقدمہ ختم، اے این ایف کی رپورٹ عدالت میں جمع

مصطفی عامر کا مقدمہ ختم، اے این ایف کی رپورٹ عدالت میں جمع

ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے بعد مصطفی عامر (مرحوم) کا منشیات کیس ختم کر دیا گیا۔

منشیات کے کیس میں ایس ایچ او اے این ایف نے مقتول مصطفی عامر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات پیش کیں، جس میں مصطفی عامر کا نام عامر عرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عامر عرف تیمور کا انتقال ہو چکا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کی بنیاد پر مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔مقدمے میں عمار حمید اور فیصل یعقوب کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے اور عدالت نے دونوں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ مصطفی عامر کے خلاف 22 فروری 2024 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، اور ان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منشیات کے کیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔