پنجاب بھرمیں قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مرر اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دے دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھرمیں حادثات خصوصاًموٹرسائیکلسٹ کے محفوظ سفرکامشن،بغیر ہیلمٹ،انڈیکیٹر،بغیرفرنٹ و بیک لائٹس موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے حفاظتی اقدامات نہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مرر اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دیاایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو گائیڈ لائنز جاری کردی،ہیلمٹ،سائیڈویومرر،انڈیکیٹرزکی افادیت باریآگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزافاران بیگ کے مطابق سائیڈ ویو مرر،انڈیکیٹرز و ہیلمٹ کے صحیح استعمال سے قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکتا ہے،محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھام کیلئے زیروٹولرنس پالیسی اپنائی جائے،