پنجاب کی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے، ریلیف نہیں دیا گیا :احمد خان بھچر

   پنجاب اسمبلی میں تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوا ہے،بجٹ بنانے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں
لاہور(سپیشل رپورٹر )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرنے کہا ہے  کہ یہ پنجاب کی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے جس میں غریب کو ریلیف نہیں دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوا ہے، بجٹ بنانے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، یہ صبح الیکشن کروالیں پھر دیکھ لیں۔ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ کاشت کاری پنجاب میں ختم ہوچکی ہے، حکومت نے کسان کی گندم نہ خرید کر آٹا سستا کیا، تحریک انصاف کے ارکان تنخواہیں عوام پر خرچ کرنے کے لیے تیار ہیں، 20 فیصد ٹیکس لگایا اور 10 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا۔