لاہور (آئی این پی) پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ، احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔