شہید کے بارے میں بات کرنے والوں کی زبان اور جسم کٹ کیوں نہیں گئے
اپنے شہیدوں ، غازیوں پر فخر ہے ،کوئی بھی ہو وہ شہید کی جوتی کے برابر نہیں:وفاقی وزیر
لاہور(یواین پی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا چراغاں بھی شہیدوں کے لہو سے ہوتا ہے،شہید کے بارے میں بات کرنے والوں کی زبان اور جسم کٹ کیوں نہیں گئے، کوئی بھی ہو وہ شہید کی جوتی کے برابر بھی نہیں ،افغانستان میں بیٹھے بھارت اور اسرائیل ہمیں شکست نہیں دے سکے ، ہمیں اپنے شہیدوں و غازیوں پر فخر ہے ،جو میرے آئین ،پرچم کو نہیں مانے گا چاہے وہ کوئی پختون ہو پنجابی ہو ، بلوچی ہو یا سندھی اسے نہیں مانوں گا، ریلوے کا منافع 88ارب سے بڑھا کر 115ارب روپے لے آئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں 69ویں ریکروٹ کورس اور دوسرے ایس آئی (لیگل)کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا