ٹک ٹاک کا پاکستان میں اے آئی آگاہی بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)ٹک ٹاک نے پاکستان میں صارفین کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کو بہتر طور پر سمجھنے اور شناخت کرنے میں مدد دینے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا ہے، آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ایپ کے اندر اے آئی لٹریسی ہب متعارف کرایا جائے گا۔ٹک ٹاک کے مطابق جنریٹو اے آئی کے ذریعے مواد تیار کرنے اور شیئر کرنے کے طریقوں میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے، اسی لیے کمپنی شفافیت بڑھانے کے لیے نئے تعلیمی وسائل، اسپیم کی بہتر شناخت اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو وسعت دے رہی ہے