آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، جس کے بعد انہیں گزشتہ 100 برسوں میں ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے مؤثر بولر قرار دیا جا رہا ہے۔
سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دسویں آسٹریلوی بولر بن گئے۔ ان کا ٹیسٹ بولنگ اوسط 16.53 ہے، جو کم از کم 50 وکٹیں لینے والے بولرز میں چھٹا بہترین ہے۔ سن 1915 سے اب تک کسی بھی بولر کا اوسط اتنا شاندار نہیں رہا۔تاہم، اتنی بہترین کارکردگی کے باوجود اسکاٹ بولینڈ کو مستقل ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ وہ اب تک صرف 14 ٹیسٹ میچز ہی کھیل پائے ہیں، اور اکثر انھیں صرف اس صورت میں موقع ملا جب آسٹریلیا کے کوئی اہم بولر زخمی یا دستیاب نہیں ہوتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی تاریخی کارکردگی کے بعد بھی یہ کہنا یقینی نہیں کہ انہیں آئندہ ایشز سیریز یا دیگر بڑے ہوم میچز میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق بولینڈ آسٹریلیا کے "بدقسمت اسٹار" بن کر ابھرے ہیں جو صرف تب چمکتے ہیں جب آسمان پر جگہ بنے۔