کے فورمنصوبے میں اربوںکی بے ضابطگیاں

پمپنگ سٹیشن کے لیے پانچ سے سات ارب سے زائد کے دیے گئے دونوںٹھیکے غیر منصفانہ، بلاجواز تھے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف
کراچی (خصوصی رپورٹ )کراچی کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے کے فور میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2022-23 کی رپورٹ میں کے فور منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پمپنگ سٹیشن کے لیے 5 سے 7 ارب روپے سے زائد کے 2 ٹھیکے دئیے گئے، ایک ٹھیکا نجی کمپنی کو 15 ارب 39 کروڑ روپے کی لاگت پر دیا گیا، ٹھیکے کا تخمینہ 10 ارب 24 کروڑ روپے تھا۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی کمپنی کو دوسرا ٹھیکا 15 ارب 84 کروڑ روپے میں دیا گیا جبکہ ٹھیکے کا تخمینہ 8 ارب 94 کروڑ روپے تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بولیوں کی قیمتیں انجینئر کی تخمینہ لاگت، پی سی ون منظوری سے زیادہ تھیں، بولیوں کو مسترد کیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، ٹھیکے غیر منصفانہ، بلاجواز تھے، پیپرا رولز کے تحت مسترد کیے جانے چاہیے تھے۔