شہریوں سے لاکھوں روپے،طلائی زیورات، موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،قیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نشترکالونی میں شہزاد سے1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں مسعود سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں ارسلان سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں اجمل سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں ندیم سے95 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔باغبانپورہ اور مصطفی آباد سے گاڑیاں جبکہ شادباغ ،باٹا پور اور نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔