پولیس کے لیے دردسرگروہ گرفتار

دورکنی موٹر سائیکل چور گروپ سے چارموٹرسائیکل ،اسلحہ ونقدی برآمد
 لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن اور کاہنہ پولیس کا درد سر بننے والا گروپ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی صوئے اصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 رکنی موٹر سائیکل چور گروپ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق صوئے اصل پولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اتواصل گائوں سے گرفتار کیا ، ملزمان سے اقبال ٹاؤن اور کاہنہ سے چوری ہونے والی 4 موٹر سائیکلیں برآمد۔ ملزمان اظہر اور وقاص سے چوری شدہ موبائلز، چھینی گئی نقدی اور پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کا رات گئے مختلف شاہراہوں پر شہریوں سے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے کا اعتراف،گرفتار گروپ چوری ڈکیتی کی 38 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے اے وی ایل ایس ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔