لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل ریجن کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 پر کوٹ مومن سے شیخوپورہ تک موسلا دھار بارش ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گہرے بادل ہیں، موٹروے ایم 3 پر لاہور سے عبد الحکیم تک موسلا دھار بارش ہے، قومی شاہراہ پر ٹھوکر ، مانگا منڈی پتوکی میں تیز بارش ہے، اوکاڑہ ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی تیز بارش کے باعث روڈ پر پھسلن ہوسکتی ہے دوران ڈرائیونگ احتیاط سے گاڑی چلائیں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں، گاڑی کے وائیپرز درست حالت میں رکھیں۔