پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے فرنچائزز کو اوپن آکشن فارمولہ اپنانے کی تجویز دے دی

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے فرنچائزز کو اوپن آکشن فارمولہ اپنانے کی تجویز دے دی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فرنچائزز کو پی ایس ایل میں اوپن آکشن فارمولہ اپنانے کی تجویز دی ہے، جس پر گورننگ کونسل کی میٹنگ میں مزید تبادلہ خیال ہوگا۔

ارکان نے 11 ویں ایڈیشن کا 26 مارچ کو آغاز کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ریٹینشن سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں نئی فرنچائزز کے مالکان بھی شریک ہوئے۔ ڈرافٹ یا آکشن کے طریقہ کار پر سب سے زیادہ غور کیا گیا، جہاں چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم مالکان کو اوپن آکشن کے فائدے بتائے۔ بعض فرنچائزز اس تجویز کے حق میں ہیں جبکہ دیگر ڈرافٹ کے حق میں ہیں۔

ریٹینشن کے معاملے پر بھی بات چیت جاری ہے۔ موجودہ نظام کے تحت ہر ٹیم 8 کھلاڑی برقرار رکھ سکتی ہے، لیکن دو نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد یہ ممکن نہیں رہا۔ پی سی بی کی تجویز ہے کہ ہر ٹیم 3 کھلاڑی ریٹین کرے، تاہم نئی فرنچائزز صفر ریٹینشن کی حامی ہیں اور پرانی ٹیمیں 5 کھلاڑیوں کے حق میں ہیں۔

اجلاس میں چھ فرنچائزز کے ارکان آن لائن شریک ہوئے جبکہ دو فرنچائزز کے نمائندے میٹنگ میں موجود رہے۔