3433غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بند

تمام ڈویڑنز میں مجموعی طور پر 649 سے زائد مقامات پر ناکہ بندیاں ،۔6ہزار 323 جعلی نمبر پلیٹس تلف 
لاہور (خصوصی رپورٹ)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے تحت غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف یکم جنوری سے جاری آپریشن ہے۔ تمام ڈویڑنز میں مجموعی طور پر 649 سے زائد مقامات پر ناکہ بندیاں جاری ہیں، یکم جنوری سے اب تک 119428 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ 3ہزار 433 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی بندش اور 13ہزار 388 ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گرفت کی گئی۔ ڈی کی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ 13کروڑ30 لاکھ 70 ہزار 456 روپے کی موقع پر وصولیاں کی گئیں۔6ہزار 323 جعلی نمبر پلیٹس کی تلفی کی گئی۔