پارٹی سے نکالنا ہے تو بیشک نکال دیں،شیرافضل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بیشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٓس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل نے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے میرے بارے میں جو کہا وہ سراسر جھوٹ ہے، مجھے نکالنے کا فیصلہ پہلے سے کردیا گیا ہے تو پھر شوکاز ایک فارمیلٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد شوکاز آجاتا ہے ، اگر مجھے پارٹی میں رکھتے ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔