ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا سہرا اپنے سر باندھ لیا

الیکشن میں تاریخی کامیابی اس معاہدے کی بنیاد بنی،  وائٹ ہاؤس میں واپسی سے پہلے ہی میں نے بہت کچھ حاصل کر لیا :نومنتخب امریکی صدر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے معاہدے کا سہرا اپنے سر باندھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاہدہ ان کی نومبر کی تاریخی انتخابی کامیابی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور وہ جلد ہی آزاد ہو جائیں گے۔اپنے ایک دوسرے پیغام میں ٹرمپ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نومبر کی فتح نہ صرف ان کے لیے بلکہ امریکا اور دنیا کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی اس معاہدے کی بنیاد بنی، اور وائٹ ہاؤس میں واپسی سے پہلے ہی میں نے بہت کچھ حاصل کر لیا ہے۔