بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے باضابطہ طور پر وزیرِ اعظم بنگلادیش کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں مختلف ممالک کے وزراء اور مندوبین نے شرکت کی، جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال نے کی۔اس سے قبل، بنگلادیش کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے بھی اپنی تقرری کے مطابق حلف اٹھایا، جسے بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے قبول کیا۔ حلف برداری کی تقریب ڈھاکا میں منعقد ہوئی۔واضح رہے کہ بی این پی نے حالیہ عام انتخابات میں اکثریت حاصل کی تھی، جس کے نتیجے میں پارٹی کی حکومت بن گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان ملک کے سب سے بڑے ایگزیکٹو عہدے پر فائز ہوئے ہیں، اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر اس کی سیاسی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے۔