افغانستان:پاکستان سے ادویات کی در آمد بند، مارکیٹ میں بحران

کابل میں قیمتیں بڑھ گئیں ، کئی ادویات ناپید ،کاروباری افراد کو لاکھوں ڈالر کا نقصان
ایران کے راستے ادویات منگوانے پر لاگت 10 تا 15 فیصد تک بڑھ گئی:فارماسسٹ
کابل(خصوصی رپورٹ) افغانستان کی حکومت نے پاکستان سے ادویات کی در آمدات ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا مقصد معیار بہتر بنانا اور مقامی پیداوار کو فروغ دینا تھا، مگر مارکیٹ میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ طالبان حکام نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ در آمدات کے انحصار کو ختم کیا جائے گا۔ دارالحکومت کابل کے فارماسسٹ مجیب اللہ افضلی کے مطابق قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور کئی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ مالیاتی دبا ئو اور لاجسٹک پیچیدگیاں بھی بڑھ گئی ہیں، کیونکہ ادویات اب ایران کے راستے سے منگوائی جا رہی ہیں، جس سے ٹرانسپورٹ کی لاگت 10 سے 15 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ کاروباری نقصانات لاکھوں ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔