اسلام آباد (بیورو رپورٹ)اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 10ارکان اسمبلی کے خلاف ریڈ زون میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی اور سرکاری اہلکاروں پر حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ دہشت گردی ،اقدام قتل سمیت 12 سنگین دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں لکھاگیاکہ ملزموں نے اسلحے سے لیس اور ڈنڈے اٹھائے پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ، ملزموں نے ریڈ زون کے راستے بند کرکے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی ، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں اوراینٹی رائٹ کٹس چھین لیں،مقدمہ کچھ ایم پی اے اور ایم این ایز کے گن مینوں پر فائرنگ کا بھی الزام عائد کیاگیا ہے جبکہ سرکاری گاڑی کے شیشے توڑنے کا الزام بھی لگایاگیاہے۔