کاہنہ (کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے گجو متہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نیگولی مارکر بیوی کو قتل کر دیا۔ 5بچوں کی ماں 35سالہ سالہ سونیا دختر مختار مسیح سات ماہ قبل اپنے شوہر شہزاد سے جھگڑے کے بعد روٹھ کر اپنے بھائی کے پاس رہ رہی تھی ، گزشتہ روز شوہر شہزاد بگا منانیکیلئے آیا، ا س دوران جھگڑا ہوجانے پر مشتعل ہوکر ملزم شہزاد نے پسٹل کے ساتھ بیوی سونیا کے سر میں گولی ماردی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔