شہری کاچوری شدہ آئی فون دو گھنٹوں میں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے شہری کا چوری شدہ آئی فون محض دو گھنٹوں میں برآمد کر کے اسکے حوالے کردیا۔ شہری لنک روڈ ماڈل ٹائون خریداری کیلئے آیا تھا کہ اسکا آئی فون جیب سے گر گیا جسے نامعلوم شخص نے اٹھا لیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ٹریس کیا۔ تفتیش پر معلوم ہوا کہ فون اٹھانیوالا ٹائون شپ میں موجود ہیجس پر فوری کارروائی کرکے آئی فون برآمد کر لیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹائون شہربانو نقوی نے لیاقت آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہاعوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔