کراچی، اے ٹی ایم میں خاتون کا قتل، ملزم کیخلاف دو مقدمات درج

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں اے ٹی ایم میں خاتون کو گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کیخلاف واقعے کے دو مقدمات تھانا پاپوش میں درج کرلیے گئے، پہلا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت مقتولہ کے شوہرکی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کی دفعہ کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔خاتون کو قتل کرنے والے گرفتار ملزم سیکیورٹی گارڈ نے اعتراف جرم کرلیا۔