بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کررہے‘عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے:چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو
اسلا م آباد(آئی این پی )اپوزیشن نے اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کردیئے ،تاہم اپوزیشن اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا ایوان کے باہر چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا ۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہائو س کے باہر دھرنا مطالبات کی منظوری تک ارکان جاری رہے گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کررہے۔ عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔ عمران خان کے دوبارہ چیک اپ کا سنا ہے۔ مگر رپورٹ سامنے نہیں آئی اس لیے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ بانی کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں فائل نہیں ہوئی۔ اپوزیشن قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی تک ذاتی معالجین کی رسائی یقینی بنائی جائے