وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے میگاپراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت لیسکو میں 223 کیپٹو پاور پلانٹس پر بجلی کی پیداوار کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بجلی کی پیداوار پر پابندی سے ٹیرف میں کمی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس پابندی سے کیپسٹی چارجز کم ہوں گے، جس کے نتیجے میں بجلی کی قیمت میں کمی لائی جا سکے گی۔ کیپٹو پاور پلانٹس کو لیسکو کے سسٹم سے بجلی خریدنے کے لیے معاہدہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔لیسکو کو کیپٹو پاور پلانٹس کے ساتھ دو سال کے لیے معاہدہ کرنے کا منصوبہ دیا گیا ہے، اور اگر کیپٹو پاور پلانٹس مسلسل بجلی فراہم نہیں کرتے، تو لیسکو پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ فیلڈ افسران کو کیپٹو پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدے کے لیے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ کیپٹو پاور انڈسٹری فرنس اور گیس سے خود بجلی پیدا کرتی ہے تاکہ ضرورت پوری کی جا سکے، اور طلب میں اضافے کے لیے کیپٹو پاور انڈسٹری کو قومی گرڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔