پاکستانی اداکار فیروز خان ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں اداکار کا سوشل میڈیا اسٹار و یوٹیوبر رحیم پردیسی کے ساتھ ایک باکسنگ میچ ہوا، جس میں فیروز خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
باکسنگ میچ کے دوران فیروز خان صرف 5 منٹ میں ہی رحیم پردیسی کے سامنے بے بس ہوگئے، اور انہیں چہرے پر زخم اور ناک سے خون بہنے کی حالت میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ کے دوران فیروز خان کا 6 سالہ بیٹا سلطان بھی موجود تھا، جو اپنے والد کو جیتتے ہوئے دیکھنے آیا تھا، مگر جب وہ اپنے والد کو زخمی حالت میں دیکھ کر رو پڑا، تو یہ منظر بہت جذباتی ہو گیا۔سلطان کا زار و قطار رونا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد صارفین نے فیروز خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان ناقدین میں اداکار خالد ملک بھی شامل تھے، جنہوں نے فیروز خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نے اپنے ننھے بچے کو اس جگہ کیوں لایا اور اسے اس صدمے میں مبتلا کیا۔"اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز کر دیا ہے، جہاں صارفین فیروز خان کی فیصلہ سازی اور اس کے اثرات پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔