عالمی بینک کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا

عالمی بینک کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا

عالمی بینک (ورلڈ بینک) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

 یہ وفد 20 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے اور اس دوران عالمی بینک کے حالیہ منظور شدہ 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے حکمتِ عملی پر بات چیت کی جائے گی۔ اس فریم ورک کے تحت پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالرز کی مالی مدد فراہم کی جائے گی، اور مستقبل میں یہ فنڈز بڑھ کر 40 ارب ڈالرز تک پہنچ سکتے ہیں۔عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا وفد وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اقتصادی امور سے ملاقات کرے گا تاکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی، منصوبہ بندی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے حکمتِ عملی پر بات چیت کی جا سکے۔

اس دورے کے دوران وفد کے ارکان وزیرِ منصوبہ بندی اور وزیرِ توانائی سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ پاکستان کے توانائی کے بحران، منصوبوں کی تکمیل اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ عالمی بینک کے اس دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی معاونت کی فراہمی پر غور کرنا ہے۔