ناصر حسین شاہ کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ناصر حسین شاہ کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات کی، جس میں سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

 اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو، ڈپٹی مئیر کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی ایک بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مسائل بھی زیادہ ہیں، اور ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیے گئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، اور سندھ کی مقامی حکومتوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے یوسی اور ٹاؤنز کو مستحکم کیا جائے، اور ورلڈ بینک کے تعاون کو سراہا۔