اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سینیٹ سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال 2024-2025 کے سات ماہ میں مجموعی طور پر دو ارب18کروڑ21 لاکھ روپے اخراجات کیے ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے 95 لاکھ روپے کی نئی گاڑیاں خریدیں ہیں۔ افسران وملازمین کوسات ماہ میں18کروڑ 64 لاکھ روپے اعزازی تنخواہوں اور 43 لاکھ روپے اوور ٹائم کی مد میں دئیے گئے ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے کھانے پر چا ر کروڑ38لاکھ روپے ،سینیٹرز ، افسران کے بیرون ممالک دوروں پر چا ر کروڑ 83 لاکھ روپے،ٹریولنگ الائونس کی مد میں تین کروڑ36 لاکھ روپے ، ڈیلی الائونس کی مد میں ایک کروڑ46 لاکھ روپے،پٹرول کی مد میں ایک کروڑ57 لاکھ روپے، ٹرانسپورٹ پر 97 لاکھ 58ہزار روپے، سٹیشنری پر 70لاکھ روپیخرچ کیے ۔ ملازمین وافسران کو یوٹیلیٹی الائونس الیکٹرک سٹی کی مد میں21کروڑ44لاکھ روپے، صدارتی الائونس کی مد میں33کروڑروپے،سپیشل پارلیمنٹ ہائوس الائونس کی مد میں21کروڑ48لاکھ روپے، سیشن الائونس کی مد میں27کروڑ66لاکھ روپے ادائیگی کی گئی ۔