الیکٹرک بسیں چلنے میں تاخیر

ڈرائیورز کی تربیت نہ ہو سکی ،بسیں آج چلنا تھیں ، سروس سسٹم کی آزمائش کے بعد ہی فعال ہو گی :ترجمان 
لاہور (خصوصی رپورٹ)الیکٹرک گرین بس سروس کی سڑکوں پر آمد میں مزید تاخیر، شہریوں کو مزید انتظار کرنا پڑے گا، ڈرائیورز کی ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے الیکٹرک گرین بس سروس کو سڑکوں پر آنے میں مزید تاخیر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 فروری کو بھی بسوں کے چلنے کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی الیکٹرک گرین بس سروس کو سڑکوں پر آنے میں مزید تاخیر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 فروری کو بھی بسوں کے چلنے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بسوں کے ڈرائیورز کی تربیت کا عمل تاحال مکمل نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے گرین بس سروس کے آغاز میں تاخیر ہو رہی ہے۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کی مکمل تربیت اور سسٹم کی آزمائش کے بعد ہی بسیں سڑکوں پر آئیں گی۔الیکٹرک گرین بس سروس جو کہ جدید اور ماحول دوست سفری سہولت کے طور پر متعارف کرائی جا رہی ہے، شہریوں کو بہتر سفری سہولیات دینے کے لیے تیار ہے، لیکن تاخیر کے باعث عوام کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ بسیں کب تک سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔